02 نومبر ، 2015
شارجہ...... شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈنے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 87رنز بنالیے، پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 153رنز درکار ہیں۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے گذشتہ روز کے اسکور 4رنز بغیر کسی نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے پہلے سیشن میں پاکستان کو واحد کامیابی معین علی کی وکٹ کی صورت میں ملی، وہ 14رنزبناکر شعیب ملک کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، اس وقت انگلش ٹیم کا اسکور صرف 19رنز تھا۔
کپتان السٹر کک اور این بیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 68رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی، کھانے کے وقفے پر کپتان السٹر کک 46جبکہ این بیل 20رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم تیسرے اورفیصلہ کن ٹیسٹ کے پہلے دن بری طرح ناکام رہی اور انگلش بولنگ کے سامنے پوری ٹیم 234 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کپتان مصباح الحق نے بیٹنگ کے لئے مشکل وکٹ پر مزاحمت کی اور فائٹنگ71رنز بنائے۔
فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے17رنز دے کر چار اور اسٹیورٹ براڈ نے 13رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔