صحت و سائنس
27 جنوری ، 2012

وکلا، سول سوسائٹی اور ٹریڈیونیز نے اسپتال ملازمین کی حمایت کااعلان کردیا

اسلام آباد … اسلام آباد میں وکلا، سول سوسائٹی اور ٹریڈ یونیز نے اسلام آباد کے احتجاج کرنیوالے 3 بڑے سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کاساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آبادمیں مشترکہ پریس کانفرنس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کے نمائندوں کی نجکاری کرکے غریب عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ تین بڑے اسپتالوں کے ملازمین 27 دنوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

مزید خبریں :