کھیل
03 نومبر ، 2015

شارجہ ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پرانگلینڈ7وکٹوں پر285رنز

شارجہ ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پرانگلینڈ7وکٹوں پر285رنز

شارجہ......شارجہ ٹیسٹ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہوتی جارہی ہے، میچ تیسرے روز کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں7وکٹوں کے نقصان پر285رنز بنالیے، یوں اسے پاکستان کے خلاف51 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے آج 222رنز 4کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ مجموعی اسکور میں صرف دو رنز کے اضافے کے بعد ٹیلر76رنز بناکر راحت علی کی گیند پر وکٹ کیپرسرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، بیرسٹو میں بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور43رنز بناکرذوالفقار بابر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

کھانے کے وقفے سے کچھ دیر قبل عادل راشد شعیب ملک کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے، کھانے کے وقفے پر پٹیل41رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

راحت علی، یاسر شاہ اور شعیب ملک نے دو، دو جبکہ ذوالفقار بابرنے ایک وکٹ حاصل کی۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 178رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :