کھیل
04 نومبر ، 2015

شارجہ ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان4وکٹوں پر229رنز

شارجہ ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان4وکٹوں پر229رنز

شارجہ.......شارجہ ٹیسٹ کے چوتھے روزکھانے کے وقفے پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 229رنزبنالیے،یوں اسے 157رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔محمد حفیظ 145رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں پاکستان نے 146رنز 3کھلاڑی آئوٹ پر اپنی نامکمل اننگزشروع کی، نائٹ واچ مین راحت علی بغیر کوئی رن بنائے ، اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ پانچویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 77رنز بنا چکے ہیں، اس دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 9ویں سنچری اسکور کی۔

کھیل کے تیسرے روزانگلش ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 234رنزکے جواب میں 306رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی ، یوں اس نے پہلی اننگز میں 72رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

محمد حفیظ اور اظہر علی نے پاکستان کو دوسری اننگز میں 101رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔پھر45رنز کے اضافے میں پاکستان کے تین وکٹ گر گئے۔اظہر علی 34، شعیب ملک صفر اور یونس خان 14رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے پر پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 229رنز بنالیے تھے،محمد حفیظ 145اور مصباح الحق 31رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے، ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 178رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :