کھیل
04 نومبر ، 2015

انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے

انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے

کابل ......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے ، سابق پاکستانی کپتان کو گزشتہ ماہ دورہ زمبابوے کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔

دورہ میں انضمام الحق کی کوچنگ میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ، ون ڈے سیریز کے ساتھ ساتھ ٹی 20 سیریز میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دی ، جس کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے اور اب وہ اگلے 2 برس افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرینگے۔

مزید خبریں :