04 نومبر ، 2015
ٹوکیو......جاپانی سائنسدانوں نے انتہائی سخت شیشہ تیار کیا ہے ،جو انتہائی باریک اور بہت سخت بھی ہے ۔
شیشے کی تیاری میں استعمال ہونے والا مادہ آکسائیڈ گلاسز کی قسم سے تعلق رکھتا ہے اور بنیادی طور پر سلیکون آکسائیڈ پر مشتمل ہے جس میں پائیداری اور مضبوطی کے لیے الومِنا کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ٹوکیو میں ماہرین کی ٹیم نے جو شیشہ تیار کیا وہ بے رنگ، آرپار نظر آنے والا، اور انتہائی سخت ہے اور اپنی خصوصیات میں ا سٹیل سے خاصا نزدیک ہے۔
اس کے استعمال سے عمارتوں، گاڑیوں کی کھڑکیوں اور اسمارٹ فونز کے ڈسپلے کی پائیداری میں اضافہ ہوجائے گا۔