27 جنوری ، 2012
لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہورمیں جنوبی ایشیاء کی جدید ترین فرانزک لیبارٹری کرمنل جوڈیشل سسٹم میں اہم کردارادا کریگی اور سنگین جرائم کی سائنسی خطوط پر تفتیش میں مدد ملے گی۔ لاہور میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں فرانزک لیب سے پنجاب کے دیگر اضلاع بھی فائدہ اٹھاسکیں گے، لیب کے عملے کو بیرون ملک سے ٹرینڈ ماہرین تربیت فراہم کرینگے۔ شہباز شریف نے فرانزک لیبارٹری کے بورڈآف گورنرز کی منظوری دی اور ہدایت کی کہ لیب کی تعمیر کاباقی کام ایک ماہ میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ فرانزک لیب میں فنگر پرنٹس، کرائم سین، انویسٹی گیشن، ڈیتھ سین، ٹریس کیمسٹری اور پتھالوجی کے شعبے قائم کیے گئے ہیں۔