کھیل
07 نومبر ، 2015

پیرس ماسٹر ٹینس :نواک جوکوچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 پیرس ماسٹر ٹینس :نواک جوکوچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیرس........سربیہ کے نواک جوکوچ تھامس برڈیخ کو شکست دیکر پیرس ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔

پیرس میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبر ون نواک جوکوچ کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے تھامس برڈیخ سے تھا۔ پہلے سیٹ میں جوکوچ نے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی سمیٹی۔

دوسرے سیٹ میں تھامس برڈیخ نے خوب مقابلہ کیا لیکن جوکوچ نے یہ سیٹ بھی سات چھ سے جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید خبریں :