07 نومبر ، 2015
سرینگر.......حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مالیاتی پیکیج کو مسترد کردیا ۔
علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیر کو مالیاتی پیکیج دینا مسائل کا حل نہیں ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے ہی مسائل حل ہوں گے ۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے کشمیر کیلئے 80 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کے اعلان کیا تھا۔