07 نومبر ، 2015
نیویارک.......کرکٹ کے سپر اسٹارز امریکا میں کرکٹ ایونٹ آل اسٹارز کی تشہیر کے لیے نیویارک اسٹاک ایکس چینج پہنچ گئے اور گھنٹی بجاکر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔
نیو یارک کے اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ بدل گئی، کرکٹ کے سوپر اسٹارز پہنچ گئے ،نیویارک میں آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے موجود کرکٹ کے سپر اسٹارز وسیم اکرم، سچن ٹنڈولکر ، شین وارن اور میتھیو ہیڈن نیویارک اسٹاک ایکس چینج جا پہنچے۔
چھکوں چوکوں اوروکٹوں سے ایک دوسرے کی دماغ کی گھنٹیاں بجانے والوں نے ٹریڈنگ بیل بجا کر اسٹاک ایکس چینج کے کاروبار کا آغاز کیا۔