07 نومبر ، 2015
نئی دلی......... انوپم کھیر کی قیادت میں بی جے پی کے حامیوں کی ریلی میں عدم برداشت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، ریلی میں بی جے پی کے حامیوں نے خاتون صحافی سے بد تمیزی کی۔
خاتون صحافی بی جے پی کی ریلی راشٹر پتی بھون مارچ کی کوریج کر رہی تھی کہ اس دوران بی جے پی کے حامیوں نے خاتون صحافی کو برا بھلا کہا۔ بی جے پی کے حامیوں کی بدتمیزی سے خاتون صحافی کا کوریج کرنا مشکل ہوگیا، خاتون صحافی سے بی جے پی کے حامیوں کی بدتمیزی پر انوپم کھیر کو معافی مانگنی پڑ گئی۔