دنیا
08 نومبر ، 2015

مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے،امریکا

مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے،امریکا

واشنگٹن...........امریکا نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے متنازع مصنوعی جزیروں کی تعمیر سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار پنٹاگون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کلی فورنیا کے شہر سِم ویلی Sim Valley میں منعقدہ ایک ڈیفنس فورم سے خطاب میں کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں مصنوعی جزیروں کی تعمیر پر امریکا کو سخت تشویش ہے ، اور اس سے خطے میں تنازع جنم لے سکتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ امریکا یہاں سے بحری جہازوں کے آزادانہ گزرنے کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بھی اقدامات کرے گا۔ بیجنگ ، جنوبی بحیرہ چین کے زیادہ تر حصے کا دعویدار ہے ، اور یہ سالانہ پانچ کھرب ڈالر مالیت کا تجارتی راستہ ہے ، اس کے علاوہ ویت نام ، ملائشیا ، برونائی ، فلپائن اور تائیوان بھی اس راستے کے دعویدار ہیں۔

مزید خبریں :