دنیا
09 نومبر ، 2015

اسرائیلی وزیر اعظم آج اوباما سے ملاقات کر یں گے

اسرائیلی وزیر اعظم آج اوباما سے ملاقات کر یں گے

واشنگٹن.......اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو آج وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کر رہے ہیں ،ماضی میں دونوں رہنماؤں کے تعلقات گرم و سرد رہے ہیں ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو تقریباًایک سال بعد پیر کو وائٹ آرہے ہیں ،جہاں وہ امریکی صدر سے نئے سیکوریٹی تعاون اور ایران سے مقابلہ کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔براک اوباما اور نیتن یاہو کے درمیان تعلقات بہت اچھے نہیں رہے ہیں ۔دونوں کے درمیان غلط فہمیاں ہیں ،بد اعتمادی ہے اور دونوں کے نظریات بھی منقسم ہیں ۔

اسرائیل اور امریکا کے رہنماؤں کے درمیان ، ایران سے ایٹمی معاہدے تک گفتگو بھی ہوتی رہی ہے،لیکن نیتن یاہو نے کانگریس کے مشترکا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کی ان کوششوں کو سراہا نہیں بلکہ مذمت کی ۔نیتن یاہو تقریباًایک سال بعد پیر کو وائٹ آرہے ہیں ،دونوں رہنماؤں کے پاس ماضی بھول جانے کی بہت سی وجوہات ہیں ۔

دونوں رہنما نئے سیکوریٹی تعاون اور ایران سے مقابلہ کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دونوں کے تعلقات مزید ٹھنڈے ہوسکتے ہیں،کیونکہ دنیا کے متعلق دونوں کے ذاتی خیالات مختلف ہیں۔

مزید خبریں :