دنیا
09 نومبر ، 2015

مقبوضہ کشمیر :نوجوان کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج

مقبوضہ کشمیر :نوجوان کی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج

سری نگر.......مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف کشمیروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔کشمیری نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ، سری نگر میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔

دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں ، سرینگر میں کشمیری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور متعدد شاہراہوں اور سڑکوں کو بلاک کر دیا۔

اس دوران مظاہرین اور قابض بھارتی سیکوریٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی سیکوریٹی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

مزید خبریں :