09 نومبر ، 2015
کراچی .......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورہ کے 2 سہولت کاروں کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔ جبکہ تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر پراسکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نےسانحہ صفوراکے سہولت سلطان قمرصدیقی اورحسین عمر صدیقی کو اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے ان کی میڈیکل رپورٹ 11 نومبرکوطلب کرلیں۔ دونوں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔
دوسری طرف عدالت نے سانحہ صفورہ کے تین سہولت کاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت پر پراسکیوٹر جنرل سندھ کو 11 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔ملزمان میں سلطان قمر صدیقی، حسین عمر صدیقی اور نعیم ساجد عرف پینا شامل ہیں۔ملزمان نے موقف اختیار کیاتھا کہ سانحہ صفورہ میں ہمارا کوئی کردار نہیں پولیس کی جانب سے بدنیتی کی بنا پر انھیں ملوث کیا جا رہا ہے۔