پاکستان
10 نومبر ، 2015

پشاور: تین خواتین کے قتل کا ملزم سراج گرفتار

پشاور: تین خواتین کے قتل کا ملزم سراج گرفتار

پشاور......پشاور پولیس نے تین خواتین کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مقتولین میں ملزم کی بیوی، ساس اور سالی شامل تھیں۔

پشاور پولیس کے مطابق پولیس نے ہشت نگری کے علاقے سے ملزم سراج کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے 17 اکتوبر کوعلاقہ زرگرآباد میں فائرنگ کرکے تین خواتین کو قتل کیا تھا۔

مقتولیں میں ملزم سراج کی بیوی، ساس اور سالی شامل تھیں۔خواتین کے قتل کا مقدمہ آغہ میرجانی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :