پاکستان
10 نومبر ، 2015

لاہور: گلبرگ کی نجی بینک میں ڈکیتی کی ویڈیو جیونیوز کو موصول

لاہور: گلبرگ کی نجی بینک میں ڈکیتی کی ویڈیو جیونیوز کو موصول

لاہور ......لاہور کے علاقے گلبرگ کےایک نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہو گئی ۔ ویڈیو کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے 3ڈاکو بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر واردات کی ۔

بینک ڈکیتی کی یہ واردات پیر کی شب حسین چوک میں واقع نجی بینک میں ہوئی ،بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ اصغر نے دروازہ کھول کر اپنے 2 ساتھیوں کو اندر بلایا جنہوں نے عملے کو یرغمال بناکر لوٹ مار کی ۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے اندر گھس آنے پربینک عملے کی جانب سے الارم بھی بجایا گیا ،تاہم پولیس ٹیم کے پہنچنے تک ملزم 9 کروڑ روپے کے قریب رقم سمیٹ کر فرار ہو چکے تھے ۔

پولیس نے بینک منیجر معظم علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :