پاکستان
10 نومبر ، 2015

کراچی : جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی : جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ افسران کے حلفیہ بیان کے ساتھ کراچی کے جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔


جہانگیر پارک میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل بینچ نے کی۔ دوران سماعت کے ایم سی کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ جہانگیر پارک سے تجاوزات ختم کردی گئی ہیں۔

دورکنی بینچ نے ذمے دار افسر کے حلفیہ بیان کے ساتھ رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔ عدالت نے رپورٹ پیش کرنے کے لیے کے ایم سی کو 20 نومبر تک مہلت دے دی۔

مزید خبریں :