کھیل
10 نومبر ، 2015

پاک، بھارت سیریز پرکوئی بیان نہیں دے سکتا،شہریارخان

 پاک، بھارت سیریز پرکوئی بیان نہیں دے سکتا،شہریارخان

اسلام آباد......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ میڈیا میں آئی ہوئی باتوں پر یقین نہیں رکھتے، بھارتی بورڈ اُنہیں خط لکھے گا تو اصل صورتحال کا علم ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں شہریار خان نے کہا کہ وہ پاک، بھارت سیریز کے حوالے سے فی الحال کوئی بیان نہیں دے سکتے،پاک بھارت سیریز سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کیئے گئے سوال پر چیئرمین نے صحافیوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کے نہ آنے کی صورت میں پلان بی تیار ہے،ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں اور دیگر شخصیات کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہورہا، اگلے سال وہاں ہونے والی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی کےاجلاس میں ان کاکہناتھاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کاہیڈ کوارٹر اسلام آبادمنتقل نہیں ہوسکتا،حکومت ایساچاہتی ہےتو دیگراداروں کو بھی اسلام آبادمنتقل کرے۔

مزید خبریں :