کھیل
10 نومبر ، 2015

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز،ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز،ٹرافی کی تقریب رونمائی

ابو ظہبی......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ابوظہبی میں ہوئی،چمکتی دمکتی ٹرافی کے ساتھ پاکستانی کپتان اظہر علی اور انگلینڈ کےکپتان اوئن مورگن کے چہرے بھی چمک رہے تھے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعدون ڈے سیریزمیں بھی اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے ۔یونس خان کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت پرکپتا ن اظہر علی بھی کافی خوش نظر آئےان کا کہنا تھاکہ یونس خان کے شامل ہونے سےپاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کافی مضبوط ہوگئی ہے۔

انگلش کپتان اوئن مورگن کے ارادے بھی کچھ کم نہیںان کاکہنا تھا کہ ون ڈے سیریز چیلنج ہے،پاکستان کے خلاف جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ،بولرز کو کھیلنا مشکل ضرور ہےلیکن تیاری پوری کی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :