10 نومبر ، 2015
نئی دہلی......بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق نائب صدر اور انڈین پریمیئر لیگ کے سربراہ راجیوشکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سیریز حکومت کی اجازت سے مشروط ہے ۔
نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا نے کہا کہ گیند حکومت کے کورٹ میں ہے، پاک بھارت سیریز سے متعلق کئی تجاویز موجود ہیں لیکن جب تک حکومت کی جانب سے گرین سگنل نہیں مل جاتا ، سیریز نہیں ہوسکتی۔
راجیوشکلا کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ ہمیشہ سے اس بات کا خواہشمند رہا ہے کہ سیریز ایک دوسرے کی سرزمین پر ہو لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان میںکھیلنا ناممکن ہے، بھارتی بورڈ تھرڈ آپشن پر یقین نہیں رکھتا۔