صحت و سائنس
24 مئی ، 2012

اٹلی میں 16 ماہ کے بچے کو دنیا کا سب سے چھوٹا مصنوعی دل لگادیا گیا

اٹلی میں 16 ماہ کے بچے کو دنیا کا سب سے چھوٹا مصنوعی دل لگادیا گیا

روم … اطالوی ڈاکٹرز نے 16 ماہ کے بچے کو دنیا کا سب سے چھوٹا مصنوعی دل کامیابی سے لگادیا، مارچ کے آخر میں دل کے عارضے میں مبتلا ننھے بچے کا آپریشن کیا گیا تھا۔ 16 ماہ کے بچے کا دل مائیو کارڈیو پیتھی نامی بیماری سے متاثر ہوا تھا، اس بیماری کی وجہ سے بچے کا دل خون درست انداز میں پمپ کرنے سے قاصر تھا اور اس کی جان کو شدید خطرہ تھا۔ بچے کے سینے میں نصب کئے گئے اس مصنوعی دل کو ٹائی ٹینیم سے بنایا گیا ہے اور اس کا وزن صرف 11 گرام ہے۔ یہ مصنوعی دل ڈیڑھ لیٹر خون فی منٹ کے لحاظ سے پمپ کرسکتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ اب صحت یاب ہورہا ہے اور اس قسم کے آپریشن کی کامیابی کے بعد مستقبل میں ایسے کئی آپریشن کیلئے راہیں ہموار ہوسکیں گی۔

مزید خبریں :