کھیل
25 مئی ، 2012

بھارت میں پاکستان ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پیار ملتا ہے، شعیب ملک

بھارت میں پاکستان ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پیار ملتا ہے، شعیب ملک

لاہور … پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ چیمپئنز لیگ میں سیالکوٹ اسٹالینز کو شرکت کی دعوت اچھا قدم ہے، بھارت میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پیار ملتا ہے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ لاہور اور دہلی کا فاصلہ زیادہ نہیں لیکن اتنی دوری سمجھ سے باہر ہے کرکٹ ہی نہیں سب کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ثابت کریں گے کہ یہ سیالکوٹ کی نہیں پاکستان کی ٹیم ہے، بھارت ان کا سسرال ہے لیکن انہیں وہاں کھیلنے پر کوئی دباوٴ نہیں۔

مزید خبریں :