دنیا
13 نومبر ، 2015

لندن میں مودی کے خلاف احتجاج آج بھی جاری

لندن میں مودی کے خلاف احتجاج آج بھی جاری

لندن.......لندن میں موجود بھارتی وزیراعظم کے خلاف اقلیتوں اور دیگر افراد کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔

کشمیریوں، سکھوں اورنچلی ذاتوں پرروا مظالم اورانتہاپسندی کے خلاف احتجاج سے نظریں چراکر لندن جانے والے بھارتی وزیراعظم کا لندن میں بھی مظاہروں نے پیچھا نہ چھوڑا۔

بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اورعدم برداشت کے رویوں پر برطانیہ کے کشمیری، سکھ ،انسانی حقوق اوردیگر تنظیمیں بھی مودی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

برطانیہ میں بڑے پیمانے پر کیے جانے والے مظاہرے ثابت کرتے ہیں کہ دہری اور تعصب پرمبنی پالیسیوں سے ملک نہیں چلا کرتے۔

مزید خبریں :