14 نومبر ، 2015
پشاور.....دنیا بھر میں آج ذیابیطس سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے ، پاکستان میں ہر آٹھواں شخص شوگر میں مبتلا ، ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ متوازن غذا اور ورزش کو معمول بناکر مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
دنیابھرمیں آج ذیابیطس یعنی شوگرسے بچاؤکے بارے میں شعوراجاگر کرنے کا دن منایا جارہا ہے،پاکستان میں بڑوں کے بعد اب بچوں میں بھی اس بیماری کی شرح بڑھ رہی ہے،نہ صر ف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ان بچوں میں جوموٹاپے کا شکارہیں، میں شوگرکی بیماری بڑھنے کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ شرح پہلے کم تھی لیکن بے احتیاطی کے باعث اب اس میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہاہے۔ تحقیق کے مطابق موٹاپےکی وجہ سے شوگرمیں مبتلا ہونے والوں کی شرح 15 فی صد تک ہے۔