دنیا
14 نومبر ، 2015

پیرس میں دہشتگردی ،دنیا کے بڑے شہروں میں ہائی الرٹ جاری

پیرس میں دہشتگردی ،دنیا کے بڑے شہروں میں ہائی الرٹ جاری

واشنگٹن ......پیرس میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے متعدد بڑے شہروں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

پیرس حملوں کے بعد امریکا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں اور واشنگٹن، نیویارک اور لاس اینجلس میں اہلکاروں کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں بھی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے ایم آئی فائیو کو ہر طرح کی صورت حال کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم نے بھی سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

سنگاپور کے وزیرداخلہ نے بھی ملک میں سیکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرحدوں پر بھی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :