کھیل
14 نومبر ، 2015

بنگلور ٹیسٹ،پروٹیز پہلی اننگز میں214رنز پر ڈھیر

بنگلور ٹیسٹ،پروٹیز پہلی اننگز میں214رنز پر ڈھیر

بنگلور.......بھارتی اسپنرزجدیجا اور ایشون کی عمدہ بولنگ کے سبب جنوبی افریقا کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 214 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، جواب میں میزبان نے بغیرکسی نقصان کے 80 رنز بنالئے تھے۔

بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی بیٹسمین بھارتی اسپنرز کے وار نہ سہ پائے، پوری ٹیم 214 رنز پر پویلین پہنچ گئی۔ اپنا سنچری ٹیسٹ کھیلنے والے جنوبی افریقا کی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے سب سے زیادہ 85 رنز بنائے، ڈین ایلگر نے 38 رنز کی اننگز کھیلی ۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا اور روی چندر ایشون نے چار ، چار کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم بھیجا، جواب میں پہلے روز کے اختتام پر بھارت نے بغیرکسی نقصان کے 80 رنز بنا لئے تھے، شیکھر دھون 45 اور مرلی وجے 28رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

مزید خبریں :