دنیا
16 نومبر ، 2015

بھارت ،آسٹریلیا نےسول نیوکلیئرمعاہدے کوحتمی شکل دیدی

بھارت ،آسٹریلیا نےسول نیوکلیئرمعاہدے کوحتمی شکل دیدی

انطالیہ..... بھارت اور آسٹریلیا نے سول نیوکلیئر معاہدے کو حتمی شکل دے دی، معاہدے کے بعد بھارت اب آسٹریلیا سے افزودہ یورنیم حاصل کرسکے گا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق کچھ عرصہ پہلے ہوچکا تھا ، تاہم ترکی کے شہر انطالیہ میں جاری جی 20 اجلاس کی سائڈ لائنز پر اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کے کاغذات کا تبادلہ کیا ، معاہدے کے بعد بھارت ، آسٹریلیا سے افزودہ یورنیم خرید سکے گا۔

دونوں ممالک کے درمیان سول جوہری معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز سن 2012ء میں ہوا تھا، جب کینبرا حکومت نے بھارت کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں کا خاتمہ کیا تھا ۔

مزید خبریں :