16 نومبر ، 2015
لندن.......معروف بھارتی اداکارسعید جعفری گزشتہ روز لندن میں انتقال کرگئے۔ ’’شطرنج کے کھلاڑی‘‘ اور’’ رام تیری گنگا میلی‘‘ جیسی شہر آفاق فلموںمیں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے بھارتی لیجنڈ سعید جعفری کی عمر 86برس تھی۔
سعید جعفری کی وفات کی افسوس ناک خبر ان کی بھتیجی شاہین اگروال نے فیس بک کے ذریعے دی۔ سعید جعفری کو فلم ’’شطرنج کے کھلاڑی‘‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سعید جعفری 8جنوری 1929ءکو بھارتی پنجاب کے شہر ملرکوتلہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ متعدد انگریزی اور ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔