17 نومبر ، 2015
لاس اینجلس......ہالی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے، وہ سب سے زیادہ دولت کمانے کے ساتھ مقبول ترین اداکاروں میں دوسرے سال بھی سرِ فہرست رہیں۔
ہالی وڈ کی دلکش اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ جینیفر لارنس کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ہنگر گیمز موکنگ جے پارٹ ٹو نے باکس آفس پر دھوم مچائے رکھی ہے جس کے بعد ان کی شہرت آسمان کی بلندیوں کو چھُونے لگی ہے۔
امریکی میگزین 'وولچر 'کے حالیہ سروے میں مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 25سالہ خوبرو اداکارہ مسلسل دوسرے سال سرِ فہرست جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں
ان کے علاوہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اورلیوناڈر ڈی کیپریوں براجمان ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور امریکی میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں جینیفر کو سرِ فہرست رکھا تھا۔