دنیا
17 نومبر ، 2015

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارش،90ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو  میں شدید بارش،90ہلاک

چنئی ........بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں کے بعد جگہ جگہ پانی بھر گیا،پٹریاں پانی میں ڈوبنے سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو کر رہ گئی۔ تامل ناڈو میں مختلف حادثات میں 90 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

تامل ناڈو میں سات دنوں سے جاری شدید بارشوں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ٹرینوں کی پٹریاں پانی میں ڈوب گئیں۔ٹرینیں منسوخ ہونے سے مسافر ریلوے اسٹیشن پر پریشان ہیں۔تامل ناڈو کے بعد آندھرا پردیش میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔

مزید خبریں :