19 نومبر ، 2015
نیویارک.......ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے قوانین کی عدم تعمیل پر روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو معطل کردیا۔
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے یہ فیصلہ امریکی ریاست کولوراڈو میں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔ واڈا کے ریویو کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں واڈا کے قوانین کی عدم تعمیل پر فاونڈیشن بورڈ نے روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو معطل کردیا ۔ جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
ڈوپنگ الزامات کے بعد واڈا نے روس کی ڈوپنگ لیبارٹری پہلے ہی بند کردی ہے۔ واڈا کے فیصلے کے بعد روس عالمی مقابلوں کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔