19 نومبر ، 2015
کراچی ......پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شادی ہال بنانے کی تجویز مسترد کردی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو منافع بخش اور اخراجات پورے کرنے کیلئے شادی ہال بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی، یہ شادی ہال اسٹیدیم کے پچھلے حصہ میں بنایا جایا رہا تھا۔
لیکن پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اس تجویز کی سختی سے مخالفت کی گئی جس کے بعد شادی ہال کی تجویز کو مسترد کردیا گیا، اور ساتھ ہی نجم سیٹھی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی جس اسٹیڈیم کو منافع بخش بنانے کیلئے کوئی دوسری تجویز دے گی۔