کھیل
25 مئی ، 2012

آئی پی ایل: لوک پامر اورخاتون کے درمیان معاملات طے ،مقدمہ واپس

آئی پی ایل: لوک پامر اورخاتون کے درمیان معاملات طے ،مقدمہ واپس

ممبئی…رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی لوک پامر اور بھارتی خاتون زوہل حامد کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ زوہل نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق لوک پامر اور زوہل حامد کے درمیان معاملات عدالت سے باہر طے ہوگئے ہیں، فریقین نے معاملے کو مزید طول نہ دینے کافیصلہ کیا ہے۔ زوہل حامد کے وکیل اجے بھرگاوا نے کہاکہ پچھلے دنوں جو واقعہ ہوا وہ افسوسناک تھا، کوئی بھی اسے یاد رکھنا نہیں چاہے گا۔ آئی پی ایل میچ کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی لوک پامر نے زوہل حامد سے بدتمیزی کی جبکہ ان کے دوست کو زدوکوب کیا، جس کے بعد لوک پامر کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید خبریں :