20 نومبر ، 2015
اوٹاوہ ......کینیڈا سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاپ اسٹارجسٹن بیبر نے اپنے کئی کنسرٹس کے دوران مداحوں کے ساتھ سیلفی لیں تاہم اب ان کے مداحوں کو یہ موقع با آسانی نہیں مل سکے گا۔
21سالہ گلوکار جسٹن بیبرنے اپنے ساتھ سیلفی بنوانے کے لئے 2ہزار ڈالر کی رقم مختص کردی ہے۔جسٹن کے اس فیصلے پر ان کے مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے لیکن ایسا کرنے والے جسٹن پہلی سلیبرٹی نہیں بلکہ اس سے قبل گلوکارہ ریحانا اور ملی سائرس بھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینے کا معاوضہ لیتی رہی ہیں۔