کھیل
25 مئی ، 2012

چیمپئنز لیگ کی دعوت ،ثابت کرینگے سیالکوٹ نہیں پاکستان کی ٹیم ہے، شعیب ملک

چیمپئنز لیگ کی دعوت ،ثابت کرینگے سیالکوٹ نہیں پاکستان کی ٹیم ہے، شعیب ملک

لاہور… پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ چیمپئنز لیگ میں سیالکوٹ اسٹالینز کو شرکت کی دعوت اچھا قدم ہے، بھارت میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کو پیار ملتا ہے۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ لاہور اور دہلی کا فاصلہ زیادہ نہیں لیکن اتنی دوری سمجھ سے باہر ہے کرکٹ ہی نہیں سب کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ثابت کریں گے کہ یہ سیالکوٹ کی نہیں پاکستان کی ٹیم ہے، بھارت ان کا سسرال ہے لیکن انہیں وہاں کھیلنے پر کوئی دباو نہیں۔

مزید خبریں :