20 نومبر ، 2015
نیویارک......سوشل رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک رشتے ٹوٹنے کے بعد کی صورتحال کو آسان بنادیا، فیس بک کے لیے خاص ٹول تیار کرلیا۔
ایک زمانہ تھا کہ رشتے جوڑنے کے لیے سر توڑ کوششیں کی جاتی تھیں، لیکن اب، رشتے توڑنا ہےبہت ہی آسان۔فیس بک نے موبائل یوزرز کے لیے ایسا ٹول متعارف کرایا ہے کہ جس کے ذریعے’’بریک اپ‘‘ بہت ہی آسان ہوگیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فیس بک یوزر اپنا ریلیشن شپ اسٹیٹس تبدیل کر کے اس ٹول سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ اس ٹول کے ذریعے بریک اپ کے بعد فیس بک پر اپنی ایکٹوٹیز کو کنٹرول کرنا آسان ہوجائے گا۔
آپ کا سابقہ ساتھی آپ کی پوسٹس، کمنٹس، لائیکس، یہاں تک کہ ٹیگس بھی نہیں دیکھ سکے گا۔ یہ سہولت فی الحال امریکا کے یوزرز کے لیے شروع کی جارہی ہے۔