21 نومبر ، 2015
ممبئی.......بالی وڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی آنے و الی فلم ‘‘رنگون’’ کیلئے اپنے بال چھوٹے کروا دئیے ہیں۔ بی ٹاؤن ہیئر سٹائلسٹ آدہونا اختر نے انہیں مارلن منرو کی آئیکونک گھنگھریالی لک دی ہے۔
کنگنا اس فلم میں دوسری جنگ عظیم کے دور کی ایک خاتون میں نظر آئیں گی۔2013 میں ریلیز ہونے والی فلم کوئیں میں اپنی لاجواب اداکاری کی بدولت کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم میں انکا کردار منفرد نوعیت کا ہے اور وہ اسے کافی انجوائے بھی کر رہی ہیں۔