22 نومبر ، 2015
صوابی......خیبرپختونخواحکومت میں شامل جماعت عوامی جمہوری اتحادپاکستان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
عوامی جمہوری اتحادکے سربراہ شہرام خان ترکئی کہتے ہیں کہ انہوں نے یہ فیصلہ دونوں جماعتوں کی کئی شعبوں میں مماثلت کی وجہ سے کیا۔خیبرپختونخواحکومت کی اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحادتحریک انصا ف میں ضم ہوگئی،جس کاباقاعدہ اعلان عوامی جمہوری اتحادکے سربراہ شہرام خان ترکئی نے صوابی میں جلسہ کے دوران کیا۔
جلسہ میںتحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان،وزیراعلیٰ پرویزخٹک اورخیبرپختونخوااسمبلی کےاسپیکراسدقیصربھی موجودتھے۔شہرام خان ترکئی نے اس موقع پرخطاب میں کہاکہ تحریک انصاف اورعوامی جمہوری اتحاد میں سیاسی نظریات کے علاوہ فلاحی کاموں میں بھی بہت سی قدریں مشترک ہیں۔عمران خان اورپرویز خٹک نے شہرام خان ترکئی کے فیصلے کوسراہااورانہیں خوش آمدیدکہا۔