پاکستان
22 نومبر ، 2015

حکومت ملکی ترقی ،خوشحالی و استحکام کیلئے کوشاں ہے،گورنر پنجاب

 حکومت ملکی ترقی ،خوشحالی و استحکام کیلئے کوشاں ہے،گورنر پنجاب

لاہور......گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی کوششوں میں مصروف ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر دوست پالیسی کو بہت اہمیت دیتی ہے،حکومت ملک میں توانائی بحران کے خاتمے اور دیگر ترقیامی کاموں کی تکمیل کے لئے مختلف میگا پراجیکٹس پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔

مزید خبریں :