22 نومبر ، 2015
جہلم......وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پروزیر قانون پنجاب رانا ثناالله کی سربراہی میںکیبنٹ کمیٹی برائے قانون کے ارکان نےجہلم کا دورہ کیا۔ارکان نے فیکٹری جلائے جانے والے واقعہ پر انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی۔
جلائی جانیوالی فیکٹری کے دورے کے موقع پر وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی،سزا اور جزا کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مساجد عباد ت گاہیں ہیں،اعلانات سے لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر ا کسانا قابل مذمت ہے ۔ بریفنگ میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا، ہوم سیکرٹری اعظم سلیمان، کمشنر راولپنڈی زاہد سعید بھی موجود تھے۔