22 نومبر ، 2015
صوابی........چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت اقتصادی راہداری میں پہلے خیبرپختونخواوربلوچستان کے روٹ تعمیرکرے، بلوچستان کے عوام جُڑگئے توعلیحدگی کی تحریکیں ختم ہوجائیں گی۔
عمران خان صوابی میں عوامی جمہوری اتحادکی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرجلسے سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت قومی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کررہی ہے، اس سے قبل عوام کاپیسہ ملک سے باہرمنتقل ہورہاتھا۔
ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف کوخیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کیلئے مہم نہیں چلانی پڑے گی، عوام کوفرق نظرآئے گا۔