23 نومبر ، 2015
راولپنڈی.......کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر فیصلہ جج کی عدم حاضری کے باعث موخر کر دیا گیا ، فیصلہ 25 نومبر کو سنایا جائے گا ۔
ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب کی رخصت کے باعث کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی گئی ۔
ا یا ن علی کی پاسپورٹ سپرداری کی درخواست پر فیصلہ تیسری بار موخر کیا گیا ہے ، کرنسی اسمگلنگ کیس کی آئندہ سماعت 25 نومبر کو ہو گی۔