پاکستان
23 نومبر ، 2015

کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز کا سرچ آپریشن

 کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب رینجرز کا سرچ آپریشن

کراچی.......کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی اور اس کے اطراف میں رینجرز کا صبح سویرے شروع کیا جانے وال آپریشن ختم ہوگیا۔آپریشن کے دوران30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

جمعے کو بلدیہ ٹاون میں دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ میں چار رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔

رینجرز نے صبح سویرے پی آئی بی تھانے کی حدود پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کی۔ کارروائی کالعدم تنظیم کے کارندوں اور جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس کے دوران رینجرز اہلکاروں نے عیسیٰ نگری،پرانی سبزی منڈی اور اس کے اطراف کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا ۔

رینجرز کی بھاری نفری نےعلاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر دیا اور گھر گھر تلاشی ، تلاشی کے دوران 30سےزائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا، تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔آپریشن 5گھنٹے جاری رہا جس میں رینجرز کی لیڈی اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

مزید خبریں :