صحت و سائنس
23 نومبر ، 2015

سرگودھا:ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں جونئیر اور سینئر ڈاکٹروں کا تنازع

سرگودھا:ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں جونئیر اور سینئر ڈاکٹروں کا تنازع

سرگودھا ........سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں جونئیر اور سینئر ڈاکٹروں کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ڈاکٹروں کے دونوں دھڑوں نے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات بھی درج کرادئے۔

سرگودھا کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال اِن دنوں ڈاکٹروں کی محاذ آرائی کا مرکز بنا ہوا ہے،گزشتہ دنوں سینئر سرجن ڈاکٹر ریاض حسین نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے خلا ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کر ایا تھا بعد میں ینگ ڈاکٹر ز نے ڈاکٹر ریاض حسین کے خلاف ایک ینگ ڈاکٹر کو مارنے اور تشدد کرنے کا مقدمہ درج کروادیا۔

صورتحال پر ڈاکٹروں کے درمیان تنازع میں شدت آگئی ہے،دوسری جانب اس تانازع کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :