صحت و سائنس
23 نومبر ، 2015

روزانہ 2 اخروٹ کھائیں ،امراض قلب سے محفوظ رہیں،نئی تحقیق

روزانہ 2 اخروٹ کھائیں ،امراض قلب سے محفوظ رہیں،نئی تحقیق

نیویارک .......نئی امریکی تحقیق میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اخروٹ کھانے کی عادت آپ کو دل کے دورے سے بچاسکتی ہے ۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دو اخروٹ کھانا امراض قلب سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا رہا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاؤ کے لئے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے مگر یہ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ یہ زندگیاں بھی بچا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اخروٹ میں ایسے پروٹین، وٹامنز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ اخروٹ خون کی شریانوں سے متعلق امراض کے خطرات کو کم کرتے ہیں اور اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

مزید خبریں :