23 نومبر ، 2015
لاہور........ تحریک انصاف کے رہنماء اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے1971ء کے جرائم کی آڑ میں بنگلہ دیش میں پھانسیوں کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی ہے ۔
قرار دار میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستان کے حامیوں کو پھانسی کی سزاء دینا نہایت افسوس ناک ہے ، یہ پھانسیاں بھارتی ایماء پر پھانسیاں دی جارہی ۔
پھانسی پانے والےصلاح الدین قادر اور علی حسن مجاہد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں ، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان بنگلہ دیشی حکومت کا سفاکانہ طرز عمل رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔