پاکستان
23 نومبر ، 2015

معروف شاعر ادیب جمیل الدین عالی کراچی میں انتقال کرگئے

معروف شاعر ادیب جمیل الدین عالی کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی......برصغیر پاک و ہند کے معروف شاعر ادیب جمیل الدین عالی حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے، اُن کی عمر نوے سال تھی اور وہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

اردو ادب میں ہمیشہ زندہ و تابندہ رہنے والے معروف شاعر جمیل الدین عالی کاکراچی کے نجی اسپتال میں انتقال ہوا،وہ طویل عرصے سے ذیابیطس اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سانس کی تکلیف کے باعث انہیں تین دن پہلے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

13 اگست 1947 میں جمیل الدین عالی نے جب ہجرت کرکے سرزمین پاک پر قدم رکھا تو ان کی گود میں ان کی سب سے بڑی بیٹی تھی۔ انتقال کے وقت یہ تین بیٹوں دو بیٹیوں کو سوگور چھوڑے جارہے ہیں۔

عالی صاحب کے صاحبزادے راجو جمیل نے کہا کہ وہ والد کی زندگی پر کتاب لکھیں گے اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

جمیل الدین عالی کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصرکراچی ڈیفنس میں واقع جامع مسجد طوبیٰ میں ادا کی جائے گی۔

جیوے جیوے پاکستان لکھ کر قوم کے ملی جذبے کو جگانے والے جمیل الدین عالی آج ہم سے بچھڑگئے، لیکن قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

مزید خبریں :