پاکستان
23 نومبر ، 2015

بلوچستان سے متعلق ذہن بدلنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ عبدالمالک

بلوچستان سے متعلق ذہن بدلنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ عبدالمالک

لاہور....وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بارے میں ذہن نہ بدلے گئے تو چھٹی بغاوت کوئی نہیں روک سکے گا ، نفرتیں ختم ہونگی تو ملک میں استحکام آئے گا۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں استحکام بلوچستان کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ انکے صوبےمیں الیکشن مینج کیے جاتے ہیں ، سیاسی مکالمہ نہیں ہوگا مسائل بھی حل نہیں ہوں گے۔بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ علیحدگی پسند گروہوں کو بھارتی خٖفیہ ایجنسی فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے ، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے جمہوری رویئے نے بلوچستان کو ایک بار پھر جمہوری عمل کا حصہ بنادیا ہے۔ سیمینار سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش غلام نبی مری اورپرنس ا حمد علی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزید خبریں :