23 نومبر ، 2015
ڈیرہ اسما عیل خان ......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اتنے درخت اُگائیں گے جو پاکستان کی پوری تاریخ میں نہیں لگے ، چار سال میں ایک ارب سے زائد درختوں کا ہدف پورا کرلیں گے ۔
ڈیرہ اسما عیل خان کے مو ضع دھپ چبک میں عمران خان نے ٹری سونامی ری فارسٹیشن پروجیکٹ کا افتتاح کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 2018 تک ایک ارب پو دے لگا کرخیبرپختونخوامیں چھا نگا ما نگا طرز کے دس جنگلات بنائیں گے ۔
ایک سوال پرچیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس ڈ پارٹمنٹ میں سیاسی مداخلت ختم کر نے سے جرائم میں 60 فیصد کمی آئی ہے ۔ صوبے کا بلدیاتی نظام بھی سندھ اور پنجاب کی نسبت بہترکام کرے گا ۔